6 اکتوبر، 2016، 4:42 PM

ہندوستان کا پاکستان کے ساتھ 2300 کلو میٹر سرحد بند کرنے کا منصوبہ

ہندوستان کا پاکستان کے ساتھ 2300 کلو میٹر سرحد بند کرنے کا منصوبہ

پاکستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے کے لئے ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ 2300 کلو میٹر طویل سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے اکنامک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کو روکنے کے لئے ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ 2300 کلو میٹر طویل سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سکیورٹی فورسز اور لائن آف کنٹرول پر فوج اس منصوبے پر عمل کرے گی۔ صرف ایک یا دو پوائنٹس ہوں گے جہاں دستاویزی ثبوت اور سخت چیکنگ کے بعد نقل و حمل کی اجازت ہوگی۔ اخبار کے مطابق جمعہ کے روز جیسلمیر میں ہونے والے بند کمرہ اجلاس میں منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ اجلاس میں بھارتی کے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ، پنجاب، راجستھان اور گجرات کے وزرائے داخلہ شرکت کریں گے۔بھارتی منصوبے کے تحت تئیس سو کلومیٹر طویل سرحد پر صرف ایک یا دو چوکیوں پر دستاویزی ثبوت اور تلاشی کے بعد سامان، ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔واہگہ اٹاری انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ مرکزی راستہ ہوگا، دیگر راستوں کو بند کرکے سامان اور لوگوں کی نقل و حمل کےلئے ایک سے دو راستوں تک محدود کیا جائے گا۔

News ID 1867406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha